• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

WTOکی بین الاقوامی تجارت میں کمی کی پیش گوئی


ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او)  نے کورونا وائرس کے پیش نظر2020میں بین الاقوامی تجارت میں 13 سے 32 فیصد تک کمی کی پیش گوئی کردی۔

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق، کورونا کے باعث جاری بحران کےتجارت پر پڑنے والے اثرات 2008 کے مالی بحران سے کہیں زیادہ ہوں گے۔

رپورٹ میں تجارت میں کمی کو مایوس کن قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا کہ ایساہی کچھ 90سال پہلے بھی ہوا تھا لیکن وہ مختصر عرصے کے لیے تھا۔

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ٹی او نے ان اعداد و شمار کو خطرناک قرار دیا، انھوں نے کہا کہ حکومتوں کو انسانی جان کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے ہیں۔

تجارت اور پیداوار میں ناگزیر کمی سےعام افراد اور کاروباری اداروں کو تکلیف دہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین