• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری


پاک بحریہ کی کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں ملک کے مختلف حصوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک بحریہ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی قصبوں اور گوٹھوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق کراچی کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور مظفرگڑھ کے ہزاروں ضرورتمند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی ۔

مختلف اسپتالوں کو کورونا سے بچاؤ کی میڈیکل کٹس اور دیگر حفاظتی سامان بھی فراہم کیا گیا ۔

پاک بحریہ کو امدادی سرگرمیوں میں مخیر حضرات اور اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔ 

تازہ ترین