• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت لاک ڈاؤن پر متضاد بیانات دیتی ہے، مرتضی وہاب

مرتضیٰ وہاب کی ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ پورے ملک میں ایک جیسا لاک ڈاؤن ہوتا تو بہت فائدہ ہوتا، لاک ڈاؤن سے متعلق وفاقی حکومت متضاد بیانات دیتی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کو نجی شعبے نے ڈھائی لاکھ جبکہ حکومت نے 60 ہزار راشن کے بیگ دیئے ہیں، بھوک مٹانے کے لیے معاشرہ کام کر سکتا ہے لیکن کورونا مریض کا کوئی علاج نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کے متضاد بیانات سے عوام میں پریشانی تو بڑھے گی، متاثرین کو راشن پہنچا کر ریلیف دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستانیو! جاگو اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، مرتضیٰ وہاب

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 63 ہو گئی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 4 ہزار 322 ہو چکی ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 20جبکہ مریضوں کی کل تعداد 1 ہزار 36 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین