• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گداگر بچے کورونا سے غیر محفوظ، دوسروں کیلئے خطرہ ہیں، سارہ احمد

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمدکا کہنا ہے کہ گداگر بچے کورونا وائرس سے خود بھی غیر محفوظ ہیں اور دوسروں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی گداگر بچے سڑکوں پر نظر آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو گداگر بچوں کو کورونا سے بچانے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہے، گداگر بچوں کو کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مزید بتایا کہ بھیک مانگنے والے ان بچوں کو کورونا وائرس سے متعلق آگاہی ہی نہیں ہے۔

سارہ احمد کا مزید کہنا ہے کہ گداگر بچوں کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے وارننگ آپریشن شروع کیا گیا ہے، بھیک مانگنے والے باز نہ آئے تو پھر پولیس ایکشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے: سندھ کابینہ نے بچوں کی گداگری پر پابندی عائد کردی

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 63 ہو گئی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 4 ہزار 322 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 3 ہزار 699 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 25 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 560 افراد اب تک اس موذی مرض سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

تازہ ترین