• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الو سے کورونا کاعلاج بتانے والے بھارتی بزرگ نے بیان بدل دیا


ایک بھارتی بزرگ نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ الو سے کورونا وائرس کا علاج ہوتا ہے، بعد میں پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے پر اپنے اس بیان کو جھوٹ تسلیم کر لیا۔

سوشل میڈیا پر 2 ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بزرگ اپنا تعارف کراتے ہیں کہ وہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جے پور کے گاؤں کے رہائشی ہیں۔

وہ بزرگ بڑے وثوق سے دعویٰ کرتے ہیں کہ کورونا وائرس چھوت کی بیماری ہے جس کا علاج الو سے کیا جاتا ہے۔

اس کے بعد دوسری ویڈیو میں وہی بزرگ پولیس کی جانب سے مزاج درست کیے جانے کے بعد تھانے کے احاطے میں نظر آتے ہیں۔

اس ویڈیو میں وہ بزرگ تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے کورونا وائرس کے علاج سے متعلق جو کہا تھا وہ محض بکواس اور جھوٹ تھا اور وہ چند نوجوانوں کے اکسانے پر یہ ویڈیو بنانے کے لیے راضی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارتی پولیس نے شہریوں کی چڑ چڑاہٹ کا علاج ڈھونڈ لیا

واضح رہے کہ بھارت بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اب تک 5ہزار 916 ہو چکی ہے ، 178 مریض اس وائرس کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں۔

5 ہزار 232 کورونا کے مریض بھارتی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 506 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

تازہ ترین