• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ہی آٹا، چینی بحران کے ذمہ دار ہیں، طلال چوہدری

مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کاکہنا ہے کہ آٹا اور چینی بحران کا ایک ہی ذمہ دار ہے، وہ عمران خان ہے ۔

طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں چینی بحران پیدا ہی تب ہوا جب چینی کی برآمد کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی برآمد کی اجازت کابینہ نے دی جس کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان نے خود کی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیروں، مشیروں کو ہٹانا الگ بات ہے، پہلے خود وزیر اعظم عمران خان اقتدار سے الگ ہوں۔

تازہ ترین