• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کو اسپتالوں کی مکمل بندش پرتشویش تھی، خالد جاوید

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کو اسپتالوں کی مکمل بندش پرتشویش تھی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ججز کو اسپتالوں کی مکمل بندش پرتشویش تھی جس پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ اوپی ڈیز مرحلہ وار کھولی جارہی ہیں۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ ججز کی تشویش درست تھی دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض علاج سے محروم کیوں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دینے کے نتیجے میں عوامی صحت اور امداد سے متعلق مسائل میں کمی آئے گی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ اہم شخصیات سے میری ملاقاتیں مقدمات کے سلسلے میں ہی ہوتی ہیں جبکہ زلفی بخاری سے ملاقات ان کی درخواست پر ہوگی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو تشویش تھی کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران غریب عوام میں تقسیم کی جا نے والی امداد سفارشیوں تک ہی نہ محدود رہ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ امداد فراہمی صرف ڈیٹابیسڈ ہوگی اور فرد کی شناخت 8 مراحل سے گزرے گی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹائیگر فورس قصبوں، دیہاتوں  میں موبائل فون، انٹرنیٹ تک رسائی نہ رکھنے والوں کی نشاندہی کرے گی۔

تازہ ترین