• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 69 افراد صحتیاب ہوئے، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ‏پچھلے 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا وائرس سے الحمداللّٰہ 69 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کووڈ 19 سے متعلق صوبہ سندھ کی صورتحال بتاتے ہوئے لکھا کہ 9 اپریل صبح 9 بجے تک سندھ میں کورونا وائرس کی صوتحال کچھ اس طرح سے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کوروناوائرس  ٹیسٹ 11623 کیے گئے جس میں سے ‏مثبت ٹیسٹ کی تعداد 1128 ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ‏صحتیاب افراد کی تعداد 349 ہوگئی ہے  جبکہ ‏صوبے میں کورونا وبا سے 21 اموات ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین