• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ


وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈائون مزید ایک ہفتہ بڑھانا چاہتے ہیں۔

سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن ایک ہفتے مزید بڑھانا چاہتی ہے، جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ تمام صوبوں میں یکساں اقدامات ہوں۔

وزیراعلیٰ سند ھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کےحوالے سے حتمی فیصلہ سندھ کابینہ کریگی، ہر چیز کے ایس او پیز بنائے جارہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صنعتوں، فیکٹریوں کےحوالے سے بھی ایس او پیز بنائے جارہے ہیں، اگر  فیکٹریوں کو کھولا گیا تو کم سے کم ملازمین کے ساتھ کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اچانک بندشیں ختم نہیں کریں گے، بتدریج کھولیں گے جبکہ شاپنگ سینٹر فی الحال نہیں کھول رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے دباؤ ہے، چھوٹے تاجروں کی جانب سے سپورٹ ملی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تعمیراتی شعبےکو کام کرنے کی اجازت دینے سے وبا پھیلنے کے امکانات ہیں، تاہم اگر وفاقی حکومت ایک ہفتے مزید لاک ڈاؤن رکھے تو حالات قابو میں آسکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ راشن تقسیم کے طریقہ کار سے وبا پھیلنے کے بہت امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امداد ملنے کی جگہ پر ہزاروں افراد پہنچ رہے ہیں جبکہ وفاق نے  سندھ حکومت کو صرف مینج کرنے کا کہا ہے اور ہمیں بہت سے معاملات پر وفاقی حکومت سے تحفظات ہیں۔

تازہ ترین