• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارت: کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی


بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں 186 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد جان سے گئے۔

ممبئی کی کچی آبادی دھاراوی حکام کے لیے خطرے کی گھںٹی بن گئی۔ اس علاقے میں 13 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ اسی کچی آبادی میں کورونا وائرس سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ممبئی میں ساڑھے تین سو مکان اور کارخانے سیل کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 88 ہزار 550 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 3 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین