• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: امریکا میں بدترین صورتحال، مزید 944 افراد موت کا شکار

کورونا: امریکا میں بدترین صورتحال، مزید 944 افراد موت کا شکار


کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے، جہاں ایک ہی روز میں مزید 944 ہلاکتیں کے بعد مجموعی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ 

امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 دن میں 37 سو سے زائد افراد جان سے چلے گئے۔

امریکی ریاست نیویارک میں مریضوں کی تعداد اسپین اور اٹلی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار ہے۔ 

امریکا بھر میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے، کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے ایک کروڑ 70 لاکھ شہری بے روزگار ہوگئے۔

دوسری جانب امریکا میں 66 لاکھ شہریوں نے بے روزگاری الاؤنس کے لیے لیبر ڈپارٹمںٹ کو درخواستیں بھیج دیں۔

امریکی فیڈرل ریزرو ڈپارٹمنٹ نے معیشت کا پہیہ چلانے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کے مزید دو ٹریلین ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین