• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی


روس اور سعودی عرب کے درمیان تیل کی پیداوار کے سلسلے میں مفاہمت کی خبروں کے بعد ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہونے لگی ہے۔ 

اس سے قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک موقع پر تیل کی قیمتوں میں 12 فی صد تک اضافہ دیکھا گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق روس اور سعودی عرب اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ تیل کی پیداوار میں دو کروڑ یومیہ تک کی کمی کر دی جائے۔

تاہم تیل کی پیداوار میں کمی کی تفصیلات سامنے نہ آنے کے بعد تیل کی قیمتیں پھر سے کم ہو گئیں۔ 

تازہ ترین