• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے دنیا بھر میں 90 ہزار سے زائد اموات


دنیا بھرمیں کورونا وائرس نے 90 ہزار سے زیادہ زندگیاں چھین لیں، وائرس اب تک 15 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد کومریض بنا چکا ہے۔

اسپین میں مزید 446 افرادجان سے گئے، جہاں اموات کی تعداد 15 ہزار سے اوپر ہوگئی ہے، اسپین میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اٹلی میں 542 اموات کے بعد مجموعی تعداد 17 ہزار سے اوپر ہوگئی ہے۔

فرانس میں دس ہزار 869 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ بلجیم میں آج مزید 283 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

نیدرلینڈز میں 148 ،سوئیڈن میں 106 اور ایران میں مزید 117 اموات سامنے آگئیں۔

بھارت میں مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے اوپر چلی گئی، 186 اموات سامنے آگئیں۔

ممبئی کی کچی آبادی بھارتی حکام کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گئی، جہاں 13 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور دو ہلاک ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ویڈیو کانفرنس اجلاس آج ہوگا۔

تازہ ترین