• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کی دعائیں کام کر رہی ہیں، نادیہ جمیل کی امید افزا پوسٹ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد سرجری کے مرحلے سے گزرنے والی اداکارہ نادیہ جمیل نےسوشل میڈیا پر اپنی صحت کے حوالے بتایا۔برطانیہ میں زیرعلاج نادیہ نے انسٹا پردوستوں اور فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ سرجری کے بعد ان کی تکلیف میں ہر روزکمی ہو رہی ہے، فی الحال ریڈی ایشن اور ہارمون تھراپی جاری ہے اور وہ معلوم کریں گی کہ لمف نوڈ بائیوپسی کی بنیاد پر انہیں کیمو تھراپی کی ضرورت ہے یا نہیں۔نادیہ نے اپنے فالوورز کیلئے مرحلہ وار لکھا کہ آپ کی دعائیں کام کرتی ہیں اور آپ کا پیار طاقتور ہے۔ درخت ایک سیکنڈز کیلئے بھی میرا علاج بند نہیں کرتے،تازہ پھل اور سبزیاں مجھے اور زیادہ طاقتور رکھتی ہیں، لال گوشت سے میں دور رہتی ہوں کیونکہ یہ جسم وروح کو تھکا دیتا ہے۔اداکارہ نے مادی اشیاء کے بجائے مسکراہٹیں اور محبتیں جمع کرنے اور پھیلانے پر زور دیا، انہوں نے لکھا کہ تنہائی خوبصورت چیز ہے جو یہ خاموشی کی طرف جاتی ہے اور خاموش اللہ اور کائنات کے ساتھ گہرا تعلق پیداکرتی ہے۔طویل انسٹا پوسٹ میں موجودہ لمحے کی اہمیت پر زور دہتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو ہنسنے دیں، لوگوں سمیت ایسی چیزوں سے جڑے رہیں جو آپ کو خوشی دیں۔ ہمیشہ مہربانی سے پیش آئیں۔

تازہ ترین