• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی ملازمت پر پابندی زیر غور

Specialrestrictions On Foreigners Working In Saudi Arabia Under Consideration
شاہد نعیم ...سعودی وزارت محنت نے افرادی قوت سے متعلق ملازمت کے تمام مواقع اپنے شہریوں کے لئے مختص کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں بھرتی سے متعلق ملازمتوں کے دروازے اب غیر ملکی تارکین وطن پر بند کر دیئے جائیں گے۔ ان عہدوں پر صرف سعودی شہریوں کو ملازم رکھا جائے گا۔

وزارت محنت نے تمام تاجروں اور کاروباری مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اپنی آراء اور تجاویز پیش کریں تاکہ نئے منصوبے میں ان کی رائے بھی شامل ہو جائے۔

کاروباری مالکان اور تاجر حضرات اس ضمن میں اپنی رائے کا اظہار 23 اپریل تک متعلقہ ویب سائٹ پر دے سکیں گے ۔

وزارت میں پبلک افیئرز کے سپروائزر نائف نیتیہ کا کہنا ہےکہ وزارت محنت اپنا حتمی فیصلہ نجی شعبے کے مالکان کی رائے سامنے آنے کے بعد جاری کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ حتمی فیصلہ نجی شعبے کے آجروں کی رائے کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غیر ملکیوں کو براہ راست یا کسی اور طریقے سے بھرتی سے متعلق امور کی ملازمت دینے والی پرائیویٹ کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

نجی کمپنیوں کو کسی بھی غیر ملکی کو بھرتی امور کی ملازمت دینے پر 20 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ ہوگا اور اس سے زیادہ غیر ملکیوں کی موجودگی میں یہ جرمانہ دوگنا کردیا جائے گا۔
تازہ ترین