• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجین اتھارٹیز کے بڑھتی ہلاکتوں کے پیش نظرمتبادل انتظامات

برسلز( نمائندہ جنگ ) بلجین اتھارٹیز نے کوروناوائرس کے سبب بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے پیش نظر ملک کے مردہ گھروں پر دباؤ کو کم کرنے کیلئے متبادل اقدامات شروع کردیئے ۔ اس حوالے سے بلجیم کے والونیا ریجن کے شہر لئیج کی مقامی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ متبادل کے طور پر ایک ریفریجریٹڈ ٹرک کا انتظام کیا ہے جس میں بیک وقت 36 لاشوں کو رکھا جا سکتا ہے ۔ سٹی انتظامیہ کے مطابق کورونا کے سبب عام جنازے نہیں ہو سکتے، جس کے باعث فیونرل ہومز پر اس وقت ڈیڈ باڈیز رکھنے کی جگہ کیلئے شدید دباؤہے۔ اس لئے تجرباتی اور عارضی طور پر ریفریجریٹڈ ٹرک کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس میں بیک وقت 36 لاشیں رکھی جا سکتی ہیں ۔ یاد رہے کہ بلجیم میں ابتک کورونا وائرس کے سبب 2523 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین