• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کورونا سے ہر دومنٹ میں ایک مریض ہلاک

راچڈیل (نمائندہ جنگ)گزشتہ روز برطانیہ میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض ہلاک ہوئے اور اسے صحت کے حوالے سے برطانیہ کا سیاہ ترین دن قرار دیا جا رہا ہے برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہر دومنٹ میں ایک مریض ہلاک ہو رہا ہے۔ ہلاک ہونےوالے افراد کی مجموعی تعداد 7ہزار 997تک پہنچ گئی ہے جب کہ 60ہزار 733افراد متاثر ہیں۔ برمنگھم کورونا وائرس کے مریضو ں کا مرکز بن گیا ہے۔ برمنگھم ہسپتال میں پہلے ہی 263افراد کی اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں گزشتہ روز 37افراد کی ہلاکت سے برمنگھم میں سب سے زیادہ حالات سنگین ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ خیراتی اداروں کے مطابق برطانیہ میں دل کے دورے سے ہر تین منٹ میں ایک شخص موت کے گھاٹ اتر جاتا ہے مگر کورونا نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، اب ہر دو منٹ بعد ایک شخص کورونا وائر س کا شکار ہو کر وفات پا رہا ہے ۔کنگز کالج ہسپتال ٹرسٹ میں اموات کی تیسری سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ ترین