• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک عطیہ کرنے پر برسلز پولیس کا کونسلر ناصر چوہدری سے اظہار تشکر

برسلز (حافظ انیب راشد) یورپین دارالحکومت برسلز کی پولیس نے 3000ماسک عطیہ کرنے پر کونسلر ناصر چوہدری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے میئر فلپ کلاز اور پولیس کمشنر نے ناصر چوہدری کا شکریہ ادا کرنے کے لئے انہیں ایک خط تحریر کیا ہے جس میں ان کی جانب سے برسلز پولیس کو اس وقت 3000 ماسک عطیہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، جب یہ ماسک کہیں دستیاب نہیں تھے۔ اسی طرح لاک ڈائون کے ابتدائی دنوں میں بھی ناصر چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما شکیل گوہر نے مقامی اسپتال کو بالترتیب 2300اور 2500 ماسک عطیہ کئے تھے۔ یہ وہ دن تھے جب اوپن مارکیٹ سے ماسک کا سٹاک غائب ہو گیا تھا۔ لیکن دونوں نے بھاگ دوڑ کر کے اسے خرید کر ہسپتال کو عطیہ کیا تاکہ سٹاف مریضوں کی آسانی کے ساتھ خدمت کر سکے۔ یاد رہے کہ محمد ناصر 1000 برسلز کمیون کے منتخب کونسلر اور پولیس کے امور کے ایڈوائزر بھی ہیں ۔
تازہ ترین