• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 13ہزار سے تجاوز کرگئی

ویانا (نمائندہ جنگ) آسٹرین وزارت صحت کے مطابق آسٹریا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 13008 سے زائد ہو چکی ہے اور 300 کے اوپر اموات ہیں اور 266 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5240 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور ابھی تک آسٹریا بھر میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد 126287 ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریا بھر میں خریداری، کھیل، میڈیکل سٹوروں اور پارکوں میں تازہ ہوا کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی اور ماسک پہننا ضروری قرار دیا ہے۔
تازہ ترین