• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی سی مانچسٹر کا میر جاوید رحمٰن کی وفات پر تعزیتی ریفرنس

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) پاکستان پریس کلب مانچسٹر کی جانب سے جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاوید رحمن کی وفات پر تعزیتی ریفرنس ہوا، اس موقع پر عبدالرحمٰن خان، جاوید خان، محمد شریف زمرد، ڈاکٹر شیخ عظیم، ملک محمد عظیم، شیخ محمد جمیل، غلام مصطفیٰ، سبینہ خان کے علاوہ دیگر افراد شرکت کی اور وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی، مقررین نے کہا کہ میر جاوید رحمٰن نے میر صحافت میر خلیل الرحمان کی علمی و قلمی میراث کو شاندار انداز میں نبھایا۔ علاوہ ازیں میر جاوید رحمٰن کی وفات پر اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، اردو گلوبل کے سی او شہزاد علی مرزا نے کہا کہ میر جاویدرحمٰن نے صحافت کے لیے نمایاں کام کیا ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے کہا کہ میر جاوید رحمٰن کی صحافت اور ملک وقوم کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سمائیل ایڈ کے چیئر مین چوہدری شہباز سرور، سجاد سرور،ابو بکر محمد،چوہدری سعید عبداللہ، استاد محمد صفدر، اعجاز احمد اور دیگر نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ میر جاوید رحمٰن کا اس وقت انتقال ہوا جب ان کے بھائی میر شکیل الرحمن نیب کی حراست میں ہیں۔ شخصیات نے میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ جموں کشمیر تحریک حق خود رادیت برطانیہ کے مرکزی رہنما امجد حسین مغل،مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی، چوہدری محمد سرفراز، امام شیخ سبطین علی نے بھی میر جاوید رحمٰن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سالیسٹر بلال بابر، سالیسٹر محمد شاہد، سالیسٹر صعیب احمد پسوال، سالیسٹر مظہر اسلم، سالیسٹر منصور احمد کاہلو،سالیسٹر مشتاق احمد آفریدی،میاں نثار احمد،سمیت سینئر صحافیوں نے جنگ گروپ کے چیئرمین میر جاویدالرحمن کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مرکزی سنت جماعت کے رہنما،پیر سید مزمل حسین جماعتی شاہ ،قاری جاوید اختر چشتی،سید جاوید شاہ،سید اظہر شاہ،نوید احمد،فقہ جعفریہ فائونڈیشن کے چیئر مین قیصر عباس بخاری ،جہلم فورم برطانیہ کے چیئر مین چوہدری محمد انور یعقوب،چوہدری اعجاز احمد بسرا،شہزا مرزا،عنصر محمود مرزا، عبدالباسط،ڈاکٹر محمد یونس پروازنے میر جاویدالرحمن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ برطانیہ کے اسلامی اسکالر علامہ غلام ربانی افغانی نے بھی مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
تازہ ترین