• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹرین حکومت نے عوام پر 22ممالک کا سفر کرنے پر پابندی عائد کردی

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹرین مقامی ٹی وی چینل کے مطابق آسٹرین حکومت نے عوام کو 22ممالک کا سفر کرنے سے منع کر دیا ہے اور ان ممالک میں جب تک کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوتا پابندی عائد رکھنے کا عندیہ دیا ہے ان ممالک میں پاکستان سمیت انڈیا، ایران، بلجیم، برازیل، فرانس، انڈونیشیا، اٹلی، نیدر لینڈ، نائجیریا، پیرو، فلپائن، پرتگال، روسلینڈ، سن مارینو، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، سنیگال، سپین، سائوتھ کوریا، سائوتھ افریقہ، یوکرائن، واتکان سٹڈ اور فرائنگیسٹ کوئنگراخ شامل ہیں۔
تازہ ترین