• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی کا این ایچ ایس ورکرز کو خراج تحسین،گھر کو کرسمس لائٹس سے سجا دیا

لندن (پی اے) ہیمپشائر میں ایک فیملی نے این ایچ ایس ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اہپنے گھر کو کرسمس کی لائٹوں سے سجا دیا۔ گیری ووڈ مین اور اس کے اہل خانہ نے لائٹس کو اس طرح سجایا تھا کہ اس سے پڑھا جا رہا تھا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا سے فرنٹ لائٹ پر رہ کر لڑنے والےوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مسٹر ووڈ مین نے لائٹس لگانے کا فیصلہ اس وقت کیا، جب وہ یہ سمجھے کہ سائوتھمپٹن کے نزدیک چینڈلرز فورڈ میں ان کے گھر کے سامنے رہنے والے ایمبولنس سروس کے ایک رکن نے ان سے کہا کہ اظہار تحسین قطعی درست ہے۔ مسٹر ووڈ مین کے گھر کے باہر کرسمس کی روشنیوں میں رکھے ایک دل پر این ایچ ایس لکھ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔ مسٹر ووڈ مین کی جانب سے لائٹس کے ذریعے این ایچ ایس ورکرز کو خراج عقیدت ان بہت سی مثالوں میں سے ایک ہے، جس میں لوگ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے این ایچ ایس ورکرز کیلئے اپنے قلبی احساسات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہیلتھ کیئر سٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 26 مارچ اور 2 اپریل کو ملک گیر سپورٹ کا اظہار کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین