• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے حوثی باغیوں سے کہا ہے کہ وہ یمن میں سعودی اتحاد کی جنگ بندی کا موثر جواب دیں، جبکہ حوثی باغیوں نے پیشکش کو سیاسی چال قرار دے کر مسترد کردیا۔

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان کو تعمیری قرار دیتے ہوئے حوثی باغیوں پر زور دیا کہ وہ اس کا جواب دیں۔

عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے الزام لگایا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جارحیت ختم نہیں ہوئی، سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں فضائی حملے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت جب دنیا کو کورونا کا سامنا ہے سعودی اتحاد اپنے بارے میں اچھا تاثر قائم کرنے کے لئے سیاسی اور میڈیا کی چال چل رہا ہے۔

حوثیوں کی سیاسی کونسل کے سیکریٹری یاسر الحوری نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر اعلان کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوں نے باغیوں کی جانب سے پیش کئے گئے امن میپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا اعلان معاملے کا حقیقی حل پیش کرنے والے قومی وژن سے اجتناب ہے۔ 

تازہ ترین