• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین کرکٹر لبوشین کی بیٹنگ پریکٹس، پالتو کتا وکٹ کیپر بن گیا

میلبورن (جنگ نیوز) آسٹریلین رن مشین مارنس لبوشین نے تنہائی میں بھی بیٹنگ پریکٹس نہیں چھوڑی۔ انہوں نے گھر کے صحن میں اپنے قریبی دوست کی بولنگ کا سامنا کیا جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض ان کے پالتو کتے نے ادا کیے، لبوشین کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو کافی وائرل ہوگئی ہے۔اس متلعق ایک ریڈیو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کو مس کررہاہوں، اس لیے گذشتہ دو دن سے بیٹنگ کیلئے یہ طریقہ اختیار کررکھا ہے۔

تازہ ترین