• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر علی نے خالی اسٹیڈیمز میں میچز کی حمایت کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اظہر علی نے کہا کہ جو حالات ہیں پاکستانی کھلاڑیوں کو معاوضوں میں کمی کے لئےتیار رہنا چاہیے ۔ اگر سب کے لئے فیصلہ ہوتا ہےتو اس میں کچھ غلط نہیں۔ پی سی بی نے موجودہ کنٹریکٹ جاری رکھنے کا کہا ہے آئندہ جو ہوگا وہ اس وقت کی صورتحال کے مطابق ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ پہلے ہی کم کھیلتا ہے یہ چیلنجنگ رہا ہے اب مزید مشکلات ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں خالی اسٹیڈیم میں کرکٹ ہوتی ہے تو کرکٹرز کی حفاظت کے حوالے سے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، میں اس کی حمایت کروں گا۔ پوری دنیا مالی مسائل سے دوچار ہے اگر کرکٹ نہیں ہو رہی ہو گی تو مالی نقصان تو ہو گا۔ ڈومیسٹک کرکٹرز کے نیا اسٹرکچر ہے مجھے امید ہے کہ آیندہ سیزن میں بہتر ہوگی ڈیپارٹمنل ٹیموں کی بحالی کا بھی سن رہے ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے بارے میں میرا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے اور رہے گا اس پر میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا۔ پی ایس ایل کھیلنا مس کرتا ہوں فرنچائز کرکٹ میں فرنچائزز کو حق ہے منتخب کریں یا نہ کریں۔ لیکن کمنٹری کرنے کا تجربہ منفرد رہا اور مزہ ہی اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل خان ابھی ٹی ٹوئنٹی میں واپس آیا ہے ابھی اس نے فور ڈے کرکٹ کھیلنا ہے فٹنس کے حوالے سے اسے ضرور ہدایات ملی ہوں گی۔ پاک بھارت کرکٹ کے علاوہ ان حالات میں کوئی بھی کرکٹ فنڈ ریزنگ کے لئے اچھی ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ چل رہی ہے کوشش ہو گی موجودہ کمبی نیشن برقرار رہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تمام میچز مکمل ہونے کے بعد ہی فائنلسٹ کا فیصلہ ہونا چاہیے۔
تازہ ترین