• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا فنڈ کیلئے پاک بھارت ون ڈے سیریز ہونی چاہیے،شعیب اختر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کورونا فنڈ جمع کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کروانے کی تجویز دی ہے۔ شعیب اختر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 یا ایک روزہ میچز کی سیریز ہو جس سے کورونا فنڈ جمع کیا جائے ۔ یہ سیریز بغیر شائقین کے ہوگی ۔ جانتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات رہتے ہیں لیکن اس سیریز سے دو فائدے ہوں گےفنڈز کے ساتھ امن کا پیغام بھی جائے گا۔ البتہ بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے تجویز یہ کہتے ہوئے مسترد کردی ہے کہ بھارت کو پیسوں کی ضرورت نہیں،ان حالات میں کرکٹ نہیں ہوسکتی۔
تازہ ترین