• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، نجی چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ فوری پیمرا کو جمع کرانیکی ہدایت

اسلام آباد(نما ئندہ خصوصی ) پیمرا اعلا میے کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا )نے ایگزییٹ کے چینل کے پروگرام پر قابلِ اعتراض اور نامناسب مواد نشر کرنے پر 20جنوری کو پابندی اور10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ مذکورہ چینل نے پیمرا کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر متعدد سماعتوں کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمراکے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے پروگرام میں نشر کیے جانے والے مواد کو نازیبا، قابلِ اعتراض اور ملکی اقدار کے منافی ہونے پر پروگرام کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کر دی اور چینل کو دس لاکھ روپے جرمانہ فوری پیمرا کو جمع کرانے کی ہدایت کی۔ 

تازہ ترین