• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں کاروبار مراحلہ وار کھولنے پر غور

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں کاروبار مراحلہ وار کھولنے پر غور کیا جارہا ہے،خیبرپختونخوا حکومت کی صنعتکار اور تاجر رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقاتیں،خیبر پختونخوا میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے تدارک کے لیے ضروری اشیاء کی دکانوں کو چھوڑ کر تمام کاروباری سرگرمیاں روک دی گئیں تھیں تاہم اب عوام کی تکالیف اور مزدور و دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا میں کاروبار کو کورونا پھیلاؤ کے مدنظر رکھتے ہوئے سخت ضابطہ کار کے ساتھ مراحلہ وار کھولنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبے کے بڑے صنعتکاروں اور تاجر تنظیموں کے وفود کے ساتھ حکومتی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔

تازہ ترین