• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاں مریضوں کی تعداد زیادہ وہاں لاک ڈائون سخت کر دیا گیا، یاسمین راشد


کراچی (ٹی وی رپوٹر)جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں معلوم ہو گا کہ لاک ڈائون کم یا زیادہ کرنا ہے،صوبائی مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ کے پی کے میں احتیاطی تدابیر بھی اپنا رہے ہیں،ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ تافتان بارڈر پر ایک موبائل لیب کھڑی کردی ہے،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سماجی تنظیموں ڈھائی لاکھ راشن کے بیگ تقسیم کئے ہیں جبکہ 60سے 70ہزار حکومت سندھ کی جانب سے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈا کٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں 23مارچ سے لاک ڈاؤن شروع کر دیا تھا ۔یاسمین راشد نے کہا کہ جس طرح کورونا کے مریضوں کی تعداد سامنے آرہی ہے اور ساتھ ہی جن علاقوں میں مریضوں کی تعداد کا معلوم ہوتا جا رہا ہے آنے والے دنوں میں معلوم ہوگا کہ لاک ڈاؤن کو کم یا زیا دہ کرنا ہے ۔وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ہمیں بطور قوم ہی آ گے چلنا ہے ۔ جہاں مریضوں کی تعداد زیادہ ہوئی وہاں لاک ڈاؤن کو سخت کر دیا گیا۔وفاق کو اس حوالے سے کوئی اعترا ض نہیں ہے۔یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حالات پر قابو پانے کے لیے جو قدم اٹھا نا پڑرہا ہے اس پر ہماری وفاق کے ساتھ مکمل ہم آ ہنگی ہے اور اس میں وفاق اور صوبے کے درمیان کو ئی متضاد رائے نہیں ہے ۔صوبائی مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ہم اس وبا سے نمٹنے کے لیے مکمل کام کر رہے ہیں ۔ اس وقت ہماری ٹیسٹنگ کی اہلیت350 سے400تک پہنچ چکی ہے ۔ اس پر ایک مکمل طریقہ کار بنا یا جا رہا ہے ۔صوبائی مشیر اطلاعات نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے مزید بتا یا کہ کے پی کے میں مختلف اسپتالوں میں اس وبا سے متعلق سازو سامان منگوا لئے ہیں ،مختلف علاقوں میں ٹیسٹنگ کی اہلیت کو بڑھا یاجا رہا ہے۔اجمل وزیر نے کہا کہ اس حوالے سے نجی اسپتال، لیبارٹریز سے بھی ہمارے صحت سے متعلقہ شعبوں کی بات چیت شروع ہو چکی ہے ۔صوبائی وزیر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد اس کو بھی 5000 سے اوپر لے جانے کی کوشش کررہے ہیں ۔اجمل وزیر نے صوبہ خیبر پختونخوا میں عوام کے رد عمل کو بھی سرا ہتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیسٹنگ کی اہلیت کے ساتھ احتیاطی تدابیر کو بھی اپنا رہے ہیں ۔صوبائی وزیر نے ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے اور ریلیف کے شعبوں کی کورونا کے خلاف جنگ پرکارکردگی کو بھی سراہا۔ صوبہ بلوچستان میں مو جودہ صورتحال پرترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاکہ بلوچستان حکومت کورونا کے خلاف بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔

تازہ ترین