• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون سے ملک معاشی طور پر بند گلی میں جارہا ہے،ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بغیر منصوبہ بندی کے طویل لاک ڈائون سے عوام بدحالی اور پاکستان معاشی طور پر بند گلی میں جارہا ہے، جس کا نقصان کورونا وائرس کے بعد بے روزگاری اور مہنگائی کی شکل میں سامنے آئے گا،انہوں نے کہا لاک ڈائون کے بعد شہریوں کو جس ریلیف کا اعلان کیا گیا تھا وہ انہیں نہیں مل سکا،تصاویر اور اور وڈیو کے شوق مجمع لگا کر چند خاندانوں کو راشن تقسیم کرنے کے عمل سے اس کے کیسز میں اضافہ ہوا، اور اب صورت حال یہ ہے کہ شہر کی اہم سڑکوں پر ناکا لگاکرٹریفک کو جام کردیا جاتا ہے جس سے کورونا کے مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے، دوسری جانب پولیس اہکلار موٹر سائیکل سواروں سے رشوت طلب کرنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 15اپریل سے لاک ڈائون میں نرمی کی جائے، خواتین ,بزرگوں اور20سال سے کم عمر بچوں کو خریداری کے لئے آنے کی اجازت نہ دی جائے۔
تازہ ترین