• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک 18 نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیرون ملک 18 نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعیناتی کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھجوادی گئی ہے۔ ذ رائع کے مطابق اوورسیز پا کستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویژن نے تعیناتی کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوبھیجی تھی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یہ سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوادی ہے۔ ذرائع کے مطا بق منظوری کے بعد نئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تین سال کیلئے بیرون ملک تعینات ہونگے۔ عتیق الرحمٰن کو مسقط میں کمیونیٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی تجویز ہے۔ ڈی جی آئی سی ٹی و چیف افسر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی کو میلان میں تعینات کرنے کی تجویز ہے۔ کامران خان کو مانچسٹر اور محمد عادل خان کو ریاض میں تعینات کرنے کی تجویز ہے۔ وحید اللہ خان کو دوحا میں کمیونیٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی تجویزہے۔
تازہ ترین