نواب شاہ ( بیورورپورٹ) گاؤں یار محمد جمالی میں عمرے سے آئے شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا ضلع میں کوروناوائرس متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی گاؤں کو قرنطینہ سینٹر قرار دیکر پولیس تعینات ،آمد ورفت پر پابندی لگادی گئی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت علی جمالی نے بتایا کہ گاؤں یار محمد جمالی کے رہائشی محمد علی جمالی جو کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آئے ہیں ان میں وائرس کی علامات سامنے آنے پر محکمہ صحت کی ٹیم گاؤں پہنچ گئی اور مزکورہ شخص کے ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر آئسولیشن وارڈ پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا۔