• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب برأت سند ھ بھر میں عقیدت واحترام سے منائی گئی

ہالا(نامہ نگار)ہالا،مٹیاری، نیوسعیدآباد، بھٹ شاہ، ہالا اولڈ، اڈیرو لعٰل، خیبر سمیت ضلع بھر میں گناہوں پر ندامت توبہ استغفار کے ساتھ دعاؤں کی قبولیت کی شب برأت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ، مساجد ،مدارس ،امام بارگاہوں کی بند ش اورپولیس ورینجرزکےگشت کےباعث شہریوں نےگھروں کوعبادت گاہ بنالیا،نوافل ، تلاوت کلام پاک، استغفارکےساتھ کوروناوائرس سےنجات کیلئےخواتین بچوں سمیت شہریوں نےشب بھربارگاہ الہٰی میں سربسجودہوکردعائیں ما نگیں ۔ شہریوں کی بڑی تعدادنےپابندی کےباعث دن میں قبرستانوں میںاپنے پیاروںکی قبروں پرپھولوں کےساتھ حاضری دیکرمغفرت کی دعائیں مانگیں۔ شب براُت کےموقع پرایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو نے ضلع بھر کے دورے کے دوران پولیس کولاک ڈاؤن انتہائی سخت کرنےکی ہدایات کی جس کےنتیجے میں ڈنڈا بردار پولیس نےنوجوانوں کی ٹولیوں کو منتشر کر کے گھروں میں بھیج دیا۔
تازہ ترین