• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ اجمیر نگری اور سرجانی ٹاؤن سے 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) خواجہ اجمیر نگری اور سرجانی ٹاؤن سے 2 افراد کی لاشیں ملیں ۔تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے ناظم آباد سیکٹر اے ون شاہنواز بھٹو کالونی مکان نمبر 65 سے ایک شخص کی لاش ملی ، متوفی کی شناخت 50 سالہ امیر کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق متوفی اکیلا رہتا تھا ، اہل محلہ کے مطابق متوفی کئی ماہ سے بیمار تھا، ڈاکٹروں نے میڈیکل رپوٹ میں وجہ موت طبعی قرار دیا ہے ، سرجانی ٹاؤن کے علاقے سکیٹر فائیو ڈی کے قریب سے ایک لاش کو ایمبولنس کے زریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس نے بتایا ہے کہ 25 سالہ متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، متوفی نشے کا عادی تھا ، ڈاکٹروں نے وجہ موت نشے کی زیادتی قرار دی ہے ۔

تازہ ترین