• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا راشن ریلیف پیکیج کہیں نظر نہیں آرہا، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے جمعرات کوعیسیٰ نگری کا دورہ کیا۔ مختلف چرچز میں مسیحی برادری کے لیے غذائی اجناس پر مشتمل راشن بیگ پہنچائے۔ اس دوران الخدمت کی جانب سے عیسیٰ نگری کی گلیوں میں اسپرے بھی کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے پاسٹر حضرات اور مسیحی نمائندوں سے ملاقات بھی کی اور الخدمت کی جانب سے غذائی اجناس پر مشتمل راشن بیگز ان کے حوالے کیے اور اس امر پر زور دیا کہ لوگوں کی عزت نفس مجروح کیے بغیر یہ راشن ان کے گھروں میں پہنچائے جائیں۔ پاسٹرکرنیل اللہ دتہ، پاسٹر رفاقت اور پاسٹر سجاد نے حافظ نعیم الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا اور جماعت اسلامی اور الخدمت کی کوششوں کو خراج ِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع قائدین کے امیر سیف الدین ایڈوکیٹ، سیکریٹری سلیم عمر،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے نائب صدر سموئیل نذیر، آصف بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے عوام کے لیے اعلانات تو بہت کیے جارہے ہیں لیکن حکومت کا راشن ریلیف پیکیج کہیں نظر نہیں آرہا۔ صوبائی حکومت نے نظام تو بنا یا ہے لیکن اس کے اثرات ابھی تک غریب اور مزدور طبقے تک نہیں پہنچے ہیں جبکہ وفاقی حکومت تو کوئی نظام ہی نہیں بنا سکی۔ احساس پروگرام کا کیا ہوا اور ٹائیگر فورس کیا کر رہی ہے کچھ پتا نہیں۔

تازہ ترین