• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی نمبر 16غوثیہ چوک کے قریب گزشتہ روز گھریلو کام سے انکار پر سسر نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی تھی، پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 27سالہ فاطمہ زوجہ مبارک کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق سسر نے گھریلو کام کا کہا تھا جس پر مقتولہ نے منع کیا جس پر طیش میں آکر سسر نے لاتھوں گھونسو ں سے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، ملزم فضل کریم واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے مقتولہ کے والد محمد شمیم کی مدعیت میں قتل کے دفعات تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین