• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد، ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود بلاک سی اصغر علی شاہ اسٹیڈیم الیاس بریانی سینٹرکے قریب جمعرات کی شام مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر 24سالہ حسین الزماں ولد شمس الزماں کو گولی مار کر زخمی کردیا ،اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تازہ ترین