• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد کے سوا دیگر مقامات پر ہجوم پر بندش اور پابندی نظر نہیں آرہی، عاطف بلو

کراچی ( پ ر )تحریک عوام اہل سنت پاکستان کے چیئرمین محمّد عاطف حنیف بلو نے کہا ہے کہ اب تک یہی سمجھا جاتا رہا تھا کہ مساجد کی بندش مسلمانوں کی بڑی تعداد کو موذی کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ہے لیکن حکام کا دہرا معیار واضح ہو گیا کیونکہ مساجد کے سوا دیگر مقامات پر ہجوم پر کوئی بندش اور پابندی نظر نہیں آرہی حالانکہ مساجد میں پاک صاف نمازیوں کا اجتماع چند منٹ کا ہونا تھا اور اس کے برعکس دیگر مقامات پرہرطرح کا ہجوم دیر تک رہتا ھے اور کوئی قابل ذکر احتیاطی تدابیر بھی نہیں ہوتیں ۔ جب تک دیگر تمام اجتماعات اور ہجوم پر بندش نہیں لگائی جاتی اس وقت تک اہل ایمان مساجد کی مزید بندش گوارا نہیں کریں گےاور رمضان المبارک میں کوئی بندش قبول نہیں کریں گے۔
تازہ ترین