• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، دکان بند کرنے کا کہنے پر تشدد سے دو پولیس اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں دکان بند کروانے پر دکانداروں کے تشدد سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اہلکار لیٹا ہوا ہے جبکہ دوسرے اہلکار کے چہرے پر بھی معمولی خراش ہے،ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری نے ایس پی بلدیہ شہلا قریشی کو واقع کا انکوائری افسر نامزد کیا تھا،شہلا قریشی کے مطابق پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تازہ ترین