کراچی(ٹی وی رپورٹ)چیئر مین ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان ڈاکٹرایس ایم ظفر نے میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرشکیل الرحمان کی گرفتاری بلا جواز اورانسانی وقار کی خلاف ورزی ہے۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر ایس ایم ظفرنے کہا کہ میرشکیل الرحمان کی اراضی کیس میں طویل حراست بلا جواز ہے میرشکیل الرحمان اور ان کے والد خود کامیاب صحافت کی ایک تاریخ ہیں۔
میرشکیل الرحمان کی طرف سے نیب کو دیئے گئے بیان پر مجھے پورا یقین ہے انہوں نے اور ان کے والد نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی نیب کی جانب سے میرشکیل الرحمان کے بیان کو جھٹلایا نہیں گیا۔
میرشکیل الرحمان نے نیب کے تمام تقاضوں کو پورا کیا نیب کے تمام سوالات کے جوابات دیے نیب کو تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کیں میرشکیل الرحمان کو مزید حراست میں رکھنا مذموم عزائم اورانتقامی سمجھا جائے گا۔