• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو IMF سے 1.4 ارب ڈالر کا ایمرجنسی ریلیف ملے گا

پاکستان کو IMF سے 1.4 ارب ڈالر کا ایمرجنسی ریلیف ملے گا 


اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) پاکستان کو IMF سے 1.4 ارب ڈالر کا ایمرجنسی ریلیف ملے گا،جبکہ اے ڈی بی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 8 ارب 30کروڑ روپے امداد دینے کی منظوری دیدی ہے۔

آئی ایم ایف نےکہاکورونا سے نمٹنےکیلئے مالی معاونت کی فراہمی کے لیے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام تیزی سے کام کر رہےہیں۔

کورونا سے نمٹنےکیلئےرپیڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کی معالی معاونت کی فراہمی کی منظوری دے گا، پاکستانی حکام توسیع فنڈ پروگرام اور اصلاحات پروگرام پر عملدرآمد کیلئےپرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نےکورونا وائرس سے نمٹنےکیلئے رپیڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت آئی ایم ایف سے ایک ارب 40کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی فراہمی کی درخواست کی ہوئی ہے۔اے ڈی بی کی کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 8ارب 30کروڑ روپے امداد دینے کی منظوری۔

دریں اثناء ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو پانچ کروڑ ڈالر(8ارب 30کروڑ روپے) امداد دینے کی منظوری دیدی اور پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈکے لیے مختص 5کروڑ ڈالر کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے حکومتی اقدامات کے لیے دیئے جائیں گے ۔   

تازہ ترین