• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 95تولے زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے خلاف سخت لاک ڈائون کے باوجود سنگین وارداتوں میں اضافہ ہو گیا مگر جرا ئم پر قابو ہانے کی بجائے جرائم چھپانے کی پالیسی پر عملدرامد شروع کردیا گیا ہے۔تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون تھری میں 7 اپریل کی علی الصبح پا نچ ڈاکو اٹک پٹرول پمپ کے قریب ڈبل روڈ ہر سابق سیکرٹری قومی اسمبلی ریاض خاں کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 95 تولے کے زیورات ساڑھے تین لاکھ روپے اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر چلتے بنے۔ جنگ نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے محرر اور ڈیوٹی افسر سے رابطہ کرکے وار دات کی تفصیل جاننے کی کوشش کی تو وہ سرے سے ہی مکر گئےاور کہا کہ ان کے علاقے میں کوِئی واردات ہوئی ہی نہیں ، کوئی واقعہ ہوتا تو کوئی تحریری درخواست بھی آتی ،اگلے دن ایس ایس پی آفس کے متعلقہ سٹاف نے بھی ایف آئی آر درج ہونے نہ ہونے کی تصدیق کی۔ اس ضمن میں جب ریڈر برانچ سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ یہ معمول ہے میڈیا کو پوری معلومات دینے سے منع کیا گیا ہے ۔اکثر تھانوں میں مقدمے درج نہ کرنے کا رواج ہے۔تاہم جمرات کو ایس ایچ او نے ڈکیتی کی تصدیق کر دی۔
تازہ ترین