• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت خارجہ کا پمز کے لئے دو ہزار ماسک کا عطیہ

اسلام آباد(نا مہ نگارخصوصی) وزارت خارجہ نے پمز انتظامیہ کو ایک ہزار این 95 ماسک اور ایک ہزار سرجیکل ماسک فراہم کر دئیے۔ماسک کی فراہمی کورونا وباء کے خلاف ملک گیر اور عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پمز انتظامیہ کو امدادی سامان فراہم کیا۔ماسک کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں استعمال کیا جائے گا۔پاکستان فارن آفس ویمن ایسو سی ایشن نے بھی پمز کو 150 پروٹیکٹیو شیلڈز اور 150پرسنل پروٹیکٹو سامان فراہم کیا ۔امدادی ساز و سامان دفتر خارجہ میں منعقدہ تقریب میں پمز انتظامیہ کے حوالے کیے گئے۔اس موقع پر سیکرٹری خارجہ امور سہیل محمود اور پفواء کی صدر مہوش سہیل بھی موجود تھیں۔
تازہ ترین