• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورالوجی انسٹی ٹیوٹ میں معیاری سہو لتیں فراہم کی جا رہی ہیں‘ کمشنر

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی مری روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعیب، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر، ایم ایس ڈاکٹر خالد رندھاوا اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت یورالوجی انسٹی ٹیوٹ سمیت دیگر اداروں میں بہترین اور معیاری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے وارڈز میں کھڑکیوں دروازوں واش رومز کی صفائی اور کھانے کے معیار کو لازمی چیک کیا جائے‘ اضافی بیڈز اور دیگر اشیائے ضروریہ کی کمی کو پورا کیا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے تعمیراتی کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر مکمل فنکشنل کیا جائے۔ ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ کورونا کا پازیٹو مریض دوسرے پازیٹو مریض سے متاثر نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر خالد رندھاوا نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے بلاک اے‘ بی اور سی میں تقریباً 2سو مریضوں کیلئے بیڈز موجود ہیں‘ ساٹھ سال سے زائد عمر مریضوں کو علیحدہ وارڈ میں رکھا جاتا ہے۔ مریضوں کو تین وقت معیاری کھانا چیک کر کے دیا جاتا ہے اور ہسپتال کے مانیٹرنگ روم میں کورونا وارڈ اور دیگر جگہوں کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے 25سکیورٹی کیمرے نصب ہیں۔
تازہ ترین