• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پلاٹوں کی نیلامی ملتوی ہونے کا امکان

اسلام آ باد( نیو زرپورٹر) کوروناوائرس کے باعث اسلام آباد میں پلاٹوں کی نیلامی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ پلاٹوں کی نیلامی 14۔15۔ اور 16 اپریل کو شیڈول ہےلیکن ابھی نہ تو اس کی برینڈنگ ہوسکی ہے نہ اشتہاری مہم چل سکی ہے۔ بنکوں میںکام کم ہو رہا ہے۔ فلائٹس بند ہیں ۔ ابھی تک صرف 30بروشرز فروخت ہوئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سر کاری طور پر سی ڈی اے نے ابھی تک واضح اعلان نہیں کیا کہ نیلامی شیڈول کے مطابق ہوگی یانہیں ۔
تازہ ترین