• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفعہ144کےتحت پابندیاں 14اپریل تک برقراررہینگی، پولیس

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) کوروناوائرس کے حوالے سے صوبہ میں دفعہ 144 کااطلاق جن کاروباری مراکز،اداروں اورافرادپرہوتاہے اے آئی جی پولیس پنجاب (آپریشنزبرانچ )کی جانب سے لاک ڈاؤن کےحوالےسے نیامراسلہ جاری کردیاگیا۔ کون کونسی دکانیں کھلی رہیں گی اورکون لوگ نقل و حرکت کے اہل ہونگے،مراسلہ پنجاب کےتمام اضلاع کے پولیس افسران کو بھجوادیاگیا۔مراسلہ میں کہاگیاہے کہ دفعہ 144 کےتحت پنجاب بھرمیں14اپریل تک پابندیاں بدستوربرقراررہیں گی،صوبائی وضلعی اوراندرون شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہےگی،کسی بھی قسم کےاجتماع پرپابندی ہے،تمام بازار،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ وغیرہ بندرہیں گے،حکومت کی جانب سےجن کواجازت نامہ ملاہو،ان پرپابندی نہیں ہوگی،ایک مریض کےساتھ2تیمارداروں پرپابندی کااطلاق نہیں ہوگا،ریسٹورنٹ میں ڈیلیوری کاکام ہوسکےگا،سفارت خانوں کےملازموں کودفتری کارڈکےساتھ نقل وحرکت کی اجازت ہے،پولٹری اوراس سے متعلقہ کام کرنےوالی فیکٹریوں کوکام کرنےکی اجازت ہے۔پرائیویٹ گاڑی پرایک شخص کوباہرنکلنےکی اجازت ہوگی،مراسلےمیں کہاگیاہے کہ پنسارسٹور،بیکریاں،زرعی ادویات،مرغی گوشت کی دکانیں5بجےتک کھلی رہیں گی۔دودھ اوردہی کی دکانیں8بجےتک کھلی رہیں گی،پٹرول پمپس،ڈسپینسریز،پھلوں،سبزیوں کی دکانیں رات8بجےتک کھلی رہیں گی۔انتہائی ضروری سروسز،دفاترسے تعلق رکھنے والے افراد سے صرف نظرکیاجائے۔بینک انتہائی ضروری سٹاف کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔میڈیاسے تعلق رکھنے والےافراد جوکہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے منظورشدہ ہوں اوراخبارات دینے والے ہاکرزپابندی سے مستثنیٰ ہیں،پوسٹل ،کوریئرسروس کے دفاترضروری عملہ کے ساتھ کام کرسکتے ہیں تاہم دفاترمیں پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی اورڈاک کی ترسیل اوروصولی گھرکی دہلیزپرہوگی۔وہ افرادجن کوسفرکیلئے چھوٹ دی جائے گی اپناقومی شناختی کارڈاپنے ہمراہ رکھیں گے۔تمام چھوٹ لینے والے افراداورمحکمہ جات سفراورکام کے دوران سوشل فاصلہ لازمی رکھیں گے۔
تازہ ترین