• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کا مقصد اولین عدل و انصاف کا قیام رہا ہے،حامد موسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیائے انسانیت وبائی مرض کروناکے حصارمیں ہے ،دوسری جانب کوئی لمحہ اور ساعت دنگا و فساد اور جدل و جدال سے خالی نہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے 15شعبان المعظم کو یوم ولادتِ حضرت امام مہدی کی مناسبت سے یوم عدل کے موقع پر دعائیہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین و شریعت کا مقصدِ اولین عدل و انصاف کا قیام رہا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ پورا عالم اعتدال پر استوار ہے ،حیاتِ انسانی میں بھی یہی توازن مقصود ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہب اور دین کمال حیات کا نام ہے اسی بناء پر رسالت مآب ؐ کو حکم دیا گیا اورآپ ؐ نے خود فرمایا کہ مجھے تمھارے درمیان عدل و انصاف کا حکم دیا گیا ہے اسی لئے اسلام دشمنوں سے بھی عدل و انصاف کا حکم دیتا ہے چنانچہ ارشاد ہوتا ہے کہ اللہ کیلئے قائم ہونے والے عدل کے ساتھ گواہی دینے والے بن جائو ۔ دریں اثناء حضرت حجت ابن الحسن العسکری کا جشن وردو مسعود جمعرات کو یوم عدل کے طورپرمنایا گیا ۔اس موقع پرمحدودپیمانے پر نیمہ شعبان (شب برات ) دعائیہ محافل،اعمال ، نوافل ادا کئے گئے ۔ تحریک نفاذفقہ جعفریہ ضلع اسلام آباد کی یوم عدل کمیٹی کے زیراہتمام راول جھیل کے کنارے عریضہ سپردآب کرنے سے قبل علامہ بشارت حسین امامی نے خطاب کیا۔
تازہ ترین