• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل حالات میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترک سفیر

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل نے کہا ہےکہ کورونا وائرس دنیا بھر میں وبائی مرض کی شکل اختیارکرچکا ہے ، اس مشکل وقت میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو آرڈی اے میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث متاثرہ افراد میں امداد کی تقسیم کے موقع پر کہیں، اس موقع پر چیئرمین آرڈی اے طارق مرتضٰی ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوار الحق، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس خالد جاوید گورایا ، سیکرٹری ترکش این جی او آئی ایچ ایچ این ایل اخلاق الرحمٰن، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس جنید تاج بھٹی کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ترکی کے سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان میں ضرورت مند لوگوں کے لئے ہر ممکن اخلاقی اور مالی مدد کریں گے۔
تازہ ترین