• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایثار مدینہ دسترخوان پراجیکٹ پورے ملک میں پھیلا ئیں گے، زمرد خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا جہاد اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا ہے۔ زمرد خان نے سفید پوش طبقے کے لئے جو کام شروع کیا ہے اسے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ مشکل کی اس گھڑی میں عمل کرنے کی ضرورت ہے اور ایثار مدینہ دسترخوان اس کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے ایثار مدینہ دستر خوان کے لئے عطیہ دیا۔ پاکستان سویٹ ہوم کے زیرانتظام چلنے والے ایثار مدینہ دسترخوان کے دورہ کے موقع پر پیر سید حسن گیلانی ، سید شاہد اقبال، سید جمال شاہ، ڈاکٹر سرفراز، ثاقب، محمد عدنان بھی موجود تھے ۔ سید محمد علی گیلانی نے کورنا وائرس کی وبا کے حوالے سے دعا بھی کی۔ اس موقع پر زمرد خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کیلئے یہ سادہ فارمولہ ہے ہم اپنے ڈونر ز کے ذریعے بند ہونیو الے تندوروں پر آٹا فراہم کرتے ہیں اور اس سے ان تندور والوں کا روزگا ر بھی لگ جاتا ہے اور سفید پوش طبقہ کو 5 روپے میں روٹی بھی مل جاتی ہے ۔ زمرد خان کا کہنا تھاکہ جلد اس پراجیکٹ کو پورے پاکستان تک پھیلا دینگے رمضان میں بھی سفید پوش طبقہ کے لئے اس پراجیکٹ کو بڑھائیں گے۔ زمرد خان کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ سیاسی نظریات سے بالا تر ہے۔
تازہ ترین