• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں کورونا سے بچائو کیلئے اقدامات سخت کر دئیے ہیں، راجہ بشارت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے‘خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پرصوبہ کی تمام جیلوں میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور قیدیوں کی سکریننگ کے ساتھ جہاں ضروری ہو وہاں پی سی آر ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک خصوصی بیان میں بتایا کہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اور گنجائش کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا ٹرانسفر پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق 3500 قیدیوں کو مختلف جیلوں میں شفٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں قیدیوں کی کل تعداد 45ہزار 535 ہے جن میں سے انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد 25ہزار708 ہے اور ان میں 713 خواتین قیدی ہیں۔ وزیر قانون نے کہا کہ نئے آنے والے قیدیوں کو ٹیسٹ کروا کر 14 دن کے لئے قرنطینہ سنٹر میں رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ جیلوں میں کورونا وارڈ زقائم کرنے کے ساتھ ساتھ داخلی دروازوں پر کورونا کاونٹرزبھی قائم کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جیل سٹاف اور قیدیوں کو عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق کورونا سے بچائو کی حفاظتی تدابیر سے آگاہی بھی فراہم کی گئی ہے۔
تازہ ترین